Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1988 (مشکوۃ المصابیح)

[1988] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2350)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِنَاءُ فِي يَدِہِ فَلَا يَضَعْہُ حَتَّی يَقْضِيَ حَاجَتَہُ مِنْہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی اذان (فجر) سنے اور (کھانے پینے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اسے نیچے رکھے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔