Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1990 (مشکوۃ المصابیح)

[1990] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (17/4۔ 18 ح 16326، 16328، 16332) والترمذي (658 وقال: حسن .) و أبو داود (2355) و ابن ماجہ (1699) والدارمي (7/2 ح 1708)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَی تَمْرٍ فَإِنَّہُ بَرَكَةٌ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُفْطِرْ عَلَی مَاءٍ فَإِنَّہُ طَہُورٌ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ. وَلَمْ يَذْكُرْ: ((فَإِنَّہُ بَرَكَةٌ)) غَيْرُ التِّرْمِذِيِّ

سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ وہ باعث برکت ہے،اگر وہ نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ باعث طہارت ہے۔‘‘ احمد،ترمذی،ابوداؤد،دارمی،لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا:’’کیونکہ وہ باعث برکت ہے۔‘‘ صرف امام ترمذی نے یہ الفاظ ایک دوسری روایت سے نقل کیے ہیں۔صحیح،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔