Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1991 (مشکوۃ المصابیح)

[1991] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (696) و أبو داود (2356)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُفْطِرُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَی رطبات فَإِن لم تكن فتميرات فإنلم تكن تُمَيْرَات حسی حَسَوَاتٍ مِنْ مَاءٍ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيب

انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز (مغرب) پڑھنے سے پہلے چند تازہ کھجوروں سے افطار کیا کرتے تھے،اگر تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو پھر چند چھوہاروں سے اور اگر چھوہارے نہ ہوتے تو پھر پانی کے چند گھونٹ پی لیا کرتے تھے۔ترمذی،ابوداؤد اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔