Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2027 (مشکوۃ المصابیح)
[2027] رواہ مسلم (1114/90)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ عَامَ الْفَتْحِ إِلَی مَكَّةَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ كُرَاعَ الْغَمِيمِ فَصَامَ النَّاسُ ثُمَّ دَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ فَرَفَعَہُ حَتَّی نَظَرَ النَّاسُ إِلَيْہِ ثُمَّ شَرِبَ فَقِيلَ لَہُ بَعْدَ ذَلِكَ إِنَّ بَعْضَ النَّاسِ قَدْ صَامَ. فَقَالَ: ((أُولَئِكَ الْعُصَاةُ أُولَئِكَ الْعُصَاةُ)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے سال رمضان میں مکہ کے لیے روانہ ہوئے تو آپ نے روزہ رکھا،حتیٰ کہ آپ مقام کراع الغمیم پر پہنچے،صحابہ کرام ؓ نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا،پھر آپ نے پانی کا پیالہ منگوایا،اسے بلند کیا حتیٰ کہ صحابہ کرام نے اسے دیکھ لیا،پھر آپ نے اسے نوش فرمایا،اس کے بعد آپ کو بتایا گیا کہ بعض لوگوں نے روزہ رکھا ہوا ہے (ابھی تک افطار نہیں کیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ نافرمان ہیں،وہ نافرمان ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔