Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2034 (مشکوۃ المصابیح)

[2034] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (718) ٭ محمد بن عبد الرحمٰن بن أبي لیلٰی: ضعیف مشھور .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ مَاتَ وَعَلَيْہِ صِيَامُ شَہْرِ رَمَضَانَ فَلْيُطْعَمْ عَنْہُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينٌ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: وَالصَّحِيحُ أَنہ مَوْقُوف علی ابْن عمر

نافع ؒ ابن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ ماہ رمضان کے روزے ہوں تو اس کی طرف سے ہر روزے کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: درست بات یہ ہے کہ یہ عبداللہ بن عمر ؓ پر موقوف ہے۔ضعیف۔