Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2041 (مشکوۃ المصابیح)
[2041] رواہ مسلم (133۔ 134 / 1134)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حِينَ صَامَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَأَمَرَ بِصِيَامِہِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ يَوْمٌ يُعَظِّمُہُ الْيَہُودُ وَالنَّصَارَی. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَئِنْ بَقِيتُ إِلَی قَابِلٍ لأصومن التَّاسِع)) . رَوَاہُ مُسلم
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشورہ کا روزہ رکھنے کا حکم فرمایا تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو وہ دن ہے کہ یہود و نصاریٰ اس کی تعظیم کرتے ہیں،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر میں آیندہ سال تک زندہ رہا تو میں نویں (محرم) کا (بھی) روزہ رکھوں گا۔‘‘ رواہ مسلم۔