Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2046 (مشکوۃ المصابیح)

[2046] رواہ مسلم (194 / 1160)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ أَنَّہَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَہْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ فَقُلْتُ لَہَا: مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّہْرِ كَانَ يَصُومُ؟ قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أَيِّ أَيَّام الشَّہْر يَصُوم. رَوَاہُ مُسلم

معاذہ عدویہ ؓ سےروایت ہے کہ انہوں نے عائشہ ؓ سے دریافت کیا: کیا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر ماہ تین دن روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں،پھر میں نے ان سے پوچھا: آپ مہینے کے کون سے ایام روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ اس بات کی پرواہ نہیں کیا کرتے تھے کہ آپ مہینے کے کن ایام میں روزہ رکھیں گے۔رواہ مسلم۔