Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2061 (مشکوۃ المصابیح)

[2061] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2432) والترمذي (748 وقال: غریب .) ٭ عبید اللہ القرشي: لم أعرفہ بجرح و لا تعدیل .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن مُسلم الْقرشِي قَالَ: سَأَلت أَوْ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَن صِيَام الدَّہْر فَقَالَ: ((إِنَّ لِأَہْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيہِ وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ فَإِذًا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّہْرَ كُلَّہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ

مسلم قرشی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا یا آپ سے ہمیشہ روزہ رکھنے کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک تیرے گھر والوں کا تجھ پر حق ہے،رمضان اور اس کے ساتھ والے ماہ اور ہر بدھ،جمعرات کا روزہ رکھا کر،(اگر تم نے ایسے کر لیا) تو تم نے (حکماً) زمانہ بھر کے روزے رکھے۔‘‘ اسنادہ ضعیف۔