Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2063 (مشکوۃ المصابیح)
[2063] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (368/6 ح 27651) و أبو داود (2421) والترمذي (744 وقال: حسن .) و ابن ماجہ (1726) والدارمي (2/ 19 ح 1756) [و صححہ ابن خزیمۃ: 2163]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ عَنْ أُخْتِہِ الصَّمَّاءِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَا تَصُومُوا يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِيمَا افْتُرِضَ عَلَيْكُمْ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ إِلَّا لِحَاءَ عِنَبَةٍ أَوْ عُودَ شَجَرَةٍ فَلْيَمْضُغْہُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ والدارمي
عبداللہ بن بسر اپنی بہن صماء سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہفتہ کے دن روزہ نہ رکھو الا ّ یہ کہ اس روز اور کوئی ایسا روزہ آ جائے جو تم پر فرض کیا گیا ہے،اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کی لکڑی کے ماسوا کچھ نہ پائے تو اسے ہی چبا لے۔‘‘ (تاکہ صرف ہفتہ کا روزہ ثابت نہ ہو)۔اسنادہ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔