Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2069 (مشکوۃ المصابیح)

[2069] رواہ مسلم (125/ 1128)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُ بِصِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ وَيَحُثُّنَا عَلَيْہِ وَيَتَعَاہَدُنَا عِنْدَہُ فَلَمَّا فُرِضَ رَمَضَانُ لَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْہَنَا عَنْہُ وَلم يتعاہدنا عِنْدہ. رَوَاہُ مُسلم

جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یوم عاشورا کا روزہ رکھنے کا ہمیں حکم فرمایا کرتے تھے،اس کی ہمیں ترغیب دیا کرتے تھے اور اس کے متعلق ہمیں نصیحت فرمایا کرتے تھے،جب رمضان فرض کیا گیا تو آپ نے اس کے متعلق ہمیں حکم فرمایا نہ منع کیا اور نہ ہی ہمیں اس کے متعلق نصیحت فرمائی۔رواہ مسلم۔