Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2098 (مشکوۃ المصابیح)

[2098] متق علیہ، رواہ البخاري (6، 1902) و مسلم (2308/50)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَجْوَدَ النَّاسِ بِالْخَيْرِ وَكَانَ أَجْوَدَ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَان وَكَانَ جِبْرِيلُ يَلْقَاہُ كُلَّ لَيْلَةٍ فِي رَمَضَانَ يَعْرِضُ عَلَيْہِ النَّبِيُّ ﷺ الْقُرْآنَ فَإِذَا لَقِيَہُ جِبْرِيلُ كَانَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرّيح الْمُرْسلَة

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خیر و بھلائی میں سب سے زیادہ سخی تھے،اور جب رمضان میں جبریل ؑ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات کرتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سخاوت بڑھ جاتی،وہ رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انہیں قرآن سنایا کرتے تھے،جب جبریل آپ سے ملاقات کرتے تو آپ خیر و بھلائی اور سخاوت کرنے میں کھلی ہوا (تیز رفتار آندھی) سے بھی بڑھ کر ہوتے تھے۔متفق علیہ۔