Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2110 (مشکوۃ المصابیح)
[2110] رواہ مسلم (803/251)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ فَقَالَ: ((أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ كُلَّ يَوْم إِلَی بطحان أَو إِلَی العقيق فَيَأْتِي مِنْہُ بِنَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ فِي غَيْرِ إِثْمٍ وَلَا قَطْعِ رحم)) فَقُلْنَا يَا رَسُول اللہ نُحِبُّ ذَلِكَ قَالَ: ((أَفَلَا يَغْدُو أَحَدُكُمْ إِلَی الْمَسْجِدِ فَيَعْلَمُ أَوْ يَقْرَأُ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللہ عز وَجل خير لَہُ من نَاقَة أَو نَاقَتَيْنِ وَثَلَاثٍ خَيْرٌ لَہُ مِنْ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعٍ خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَرْبَعٍ وَمِنْ أَعْدَادِہِنَّ مِنَ الْإِبِل)) . رَوَاہُ مُسلم
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے جبکہ ہم صفہ میں تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ وہ ہر روز صبح کے وقت وادی بطحان یا وادی عقیق جائے اور کسی گناہ اور قطع رحمی کا ارتکاب کیے بغیر وہاں سے بڑی کوہان والی دو اونٹنیاں لے آئے؟‘‘ ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم سب اسے پسند کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی صبح کے وقت مسجد کیوں نہیں آتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب سے دو آیتیں سیکھے یا پڑھے،تو یہ اس کے لیے دو اونٹنیوں سے بہتر ہے اور تین (آیتیں) اس کے لیے تین (اونٹنیوں) سے اور چار،چار سے بہتر ہیں،اور وہ جتنی زیادہ ہوں گی،وہ اتنی ہی اونٹنیوں سے بہتر ہوں گی۔‘‘ رواہ مسلم۔