Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2111 (مشکوۃ المصابیح)

[2111] رواہ مسلم (802/250)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ إِذَا رَجَعَ إِلَی أَہْلِہِ أَنْ يَجِدَ فِيہِ ثَلَاثَ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ)) . قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ ((فَثَلَاثُ آيَاتٍ يَقْرَأُ بِہِنَّ أَحَدُكُمْ فِي صلَاتہ خَيْرٌ لَہُ مِنْ ثَلَاثِ خَلِفَاتٍ عِظَامٍ سِمَانٍ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر جائے تو وہاں تین بڑی موٹی تازی حاملہ اونٹنیاں پائے؟‘‘ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں تین آیات پڑھتا ہے تو وہ (تین آیات) اس کے لیے تین موٹی تازی حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔