Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2133 (مشکوۃ المصابیح)

[2133] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (22/13۔ 23 ح 3433) ٭ فیہ کثیر بن عبد اللہ الیشکري لم یوثقہ غیر ابن حبان (354/7) و أوردہ العقیلي فی الضعفاء، والحسن بن عبد الرحمٰن بن عوف: لم یوثقہ غیر ابن حبان، فھو مجھول الحال .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ثَلَاثَةٌ تَحْتَ الْعَرْشِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْقُرْآنُ يُحَاجُّ الْعِبَادَ لَہُ ظَہْرٌ وَبَطْنٌ وَالْأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ تُنَادِي: أَلَا مَنْ وَصَلَنِي وَصَلَہُ اللہُ وَمَنْ قَطَعَنِي قَطَعَہُ اللہُ . رَوَاہُ فِي شرح السّنة

عبدالرحمٰن بن عوف ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تین چیزیں روز قیامت عرش کے نیچے ہوں گی،قرآن بندوں کی طرف سے جھگڑا کرے گا،اس کا ظاہر بھی ہے اور باطن بھی،اور امانت بھی،جبکہ رحم آواز دے گا،سن لو! جس نے مجھے ملایا،اللہ اسے ملائے اور جس نے مجھے قطع کیا اللہ اسے قطع کرے۔‘‘ امام بغوی ؒ نے اسے شرح السنہ میں روایت کیا ہے۔اسنادہ ضعیف۔