Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2134 (مشکوۃ المصابیح)

[2134] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (192/2 ح 6799) والترمذي (2914 وقال: حسن صحیح .) و أبو داود (1464) والنسائي (فی الکبری 22/5ح 8056، فضائل القرآن: 81)[و صححہ ابن حبان (1790) والذہبي في تلخیص المستدرک (553/1)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ: اقْرَأْ وَارَتْقِ وَرَتِّلْ كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي الدُّنْيَا فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَة تقرؤہا . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حامل و عاملِ قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتا جا اور چڑھتا جا،اور ویسے ترتیل سے پڑھ جیسے تو دنیا میں ترتیل کے ساتھ پڑھا کرتا تھا،اور تو جہاں آخری آیت پڑھے گا وہیں تیری منزل ہو گی۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔