Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2142 (مشکوۃ المصابیح)

[2142] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (2875) والدارمي (446/2 ح 3376) [و صححہ ابن خزیمۃ: 500۔ 501، 861) و ابن حبان (1714) والحاکم علٰی شرط مسلم (258/2، 557/1) ووافقہ الذہبي . و لہ لون آخر عند ابن حبان (1714) والحاکم (557/1)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم قَالَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: ((كَيْفَ تَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ؟)) فَقَرَأَ أُمَّ الْقُرْآنِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ مَا أنزلت فِي التَّوْرَاة وَلَا فِي الْإِنْجِيل وَلَا فِي الزبُور وَلَا فِي الْفرْقَان مِثْلُہَا وَإِنَّہَا سَبْعٌ مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُعْطِيتُہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَرَوَی الدَّارِمِيُّ مِنْ قَوْلِہِ: ((مَا أُنْزِلَتْ)) وَلَمْ يَذْكُرْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا:’’تم نماز میں کیسے قراءت کرتے ہو؟‘‘ انہوں نے سورۂ فاتحہ پڑھی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس جیسی سورت تورات و انجیل میں اتری ہے نہ زبور و قرآن (یعنی باقی قرآن) میں،وہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔‘‘ ترمذی اور امام دارمی نے ((ماانزلت)) کے الفاظ سے حدیث بیان کی ہے اور انہوں نے ابی بن کعب کا ذکر نہیں کیا،اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی۔