Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2143 (مشکوۃ المصابیح)

[2143] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2876) و النسائي (فی الکبری 228/5 ح 8749) و ابن ماجہ (217) [وصححہ ابن خزیمۃ (1509، 2540) و ابن حبان (1789) والحاکم علٰی شرط الشیخین (443/1) ووافقہ الذہبي .]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ فَاقْرَءُوہُ فَإِن مثل الْقُرْآن لمن تعلم وَقَامَ بِہِ كَمثل جراب محشو مسكا يفوح رِيحُہُ كُلَّ مَكَانٍ وَمَثَلُ مَنْ تَعَلَّمَہُ فَرَقَدَ وَہُوَ فِي جَوْفِہِ كَمَثَلِ جِرَابٍ أُوكِئَ عَلَی مسك)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’قرآن سیکھو اور اسے پڑھو،کیونکہ قرآن سیکھنے والا،اسے پڑھنے اور اس کا اہتمام کرنے والا کستوری سے بھری ہوئی تھیلی کی مانند ہے جس کی خوشبو ہر جگہ پھیل جاتی ہے،اور جس نے اسے سیکھا لیکن سویا رہا حالانکہ وہ حافظ ہے تو وہ کستوری کی بند تھیلی کی طرح ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔