Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2144 (مشکوۃ المصابیح)
[2144] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2879) و الدارمي (449/2ح 3389) ٭ عبد الرحمٰن الملیکي: ضعیف .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَرَأَ (حم) الْمُؤْمِنَ إِلَی (إِلَيْہِ الْمَصِيرُ) وَآيَةَ الْكُرْسِيِّ حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ بِہِمَا حَتَّی يُمْسِيَ. وَمَنْ قَرَأَ بِہِمَا حِينَ يُمْسِي حُفِظَ بہما حَتَّی يصبح . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ والدرامي وَقَالَ التِّرْمِذِيّ ہَذَا حَدِيث غَرِيب
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص سورۂ مومن کی پہلی آیات (الیہ المصیر) تک اور آیۃ الکرسی صبح کے وقت پڑھتا ہے تو وہ ان کے سبب شام تک محفوظ رہے گا۔اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھے گا تو وہ ان کی وجہ سے صبح ہونے تک محفوظ رہے گا۔‘‘ ترمذی۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف۔