Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2148 (مشکوۃ المصابیح)

[2148] إسنادہ ضعیف جدًا موضوع، رواہ الدارمي (456/2 ح 3417) [وابن حبان فی المجروحین (108/1) و ابن الجوزي فی الموضوعات (110/1) ٭ إبراہیم بن مھاجر بن مسمار: ضعیف و عمر بن حفص بن ذکوان متروک .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ تَبَارَكَ وَتَعَالَی قَرَأَ (طہ) و (يس) قبل أَن يخلق السَّمَوَات وَالْأَرْضَ بِأَلْفِ عَامٍ فَلَمَّا سَمِعَتِ الْمَلَائِكَةُ الْقُرْآنَ قَالَتْ طُوبَی لِأُمَّةٍ يَنْزِلُ ہَذَا عَلَيْہَا وَطُوبَی لِأَجْوَافٍ تَحْمِلُ ہَذَا وَطُوبَی لِأَلْسِنَةٍ تَتَكَلَّمُ بِہَذَا)) . رَوَاہُ الدَّارمِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے ہزار برس پہلے سورۂ طہ اور سورۂ یٰسین کی تلاوت فرمائی،جب فرشتوں نے قرآن سنا تو انہوں نے کہا: اس امت کے لیے خوشخبری ہو جس پر یہ اتارا جائے گا،ان مبارک دلوں کے لیے خوشخبری ہو جو اسے یاد کریں گے،اور اسے پڑھنے والی زبان کے لیے خوشخبری ہو۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع۔