Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2159 (مشکوۃ المصابیح)
[2159] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2898 وقال: غریب .) ٭ حاتم بن میمون ضعیف کما تقدم (2158)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: مِنْ أَرَادَ أَنْ يَنَامَ عَلَی فِرَاشِہِ فَنَامَ عَلَی يَمِينِہِ ثُمَّ قَرَأَ مِائَةَ مَرَّةٍ (قل ہُوَ اللہ أحد) إِذا كَانَ يَوْم الْقِيَامَةِ يَقُولُ لَہُ الرَّبُّ: يَا عَبْدِي ادْخُلْ عَلَی يَمِينِكَ الْجَنَّةَ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
انس ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں:’’جو شخص اپنے بستر پر سونے کا ارادہ کرے اور اپنے دائیں پہلو پر لیٹ کر سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر سو جائے تو روز قیامت رب اسے فرمائے گا: میرے بندے! اپنی دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘‘ ترمذی اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ ضعیف۔