Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2162 (مشکوۃ المصابیح)
[2162] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1463) ٭ ابن إسحاق مدلس و عنعن و حدیث أبي داود (1462) یغني عنہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا سير مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بَيْنَ الْجُحْفَةِ وَالْأَبْوَاءِ إِذْ غَشِيَتْنَا رِيحٌ وَظُلْمَةٌ شَدِيدَةٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُعَوِّذُ ب (أعوذ بِرَبّ الفلق) و (أعوذ بِرَبِّ النَّاسِ) وَيَقُولُ: ((يَا عُقْبَةُ تَعَوَّذْ بِہِمَا فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِہِمَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،میں جحفہ اور ابواء کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ اچانک آندھی اور شدید تاریکی ہم پر چھا گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے ذریعے پناہ طلب کرنے لگے،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے:’’عقبہ! ان دونوں (سورتوں) کے ذریعے پناہ طلب کرو،کسی پناہ طلب کرنے والے نے ان دونوں جیسی پناہ نہیں پائی۔‘‘ سندہ ضعیف۔