Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2163 (مشکوۃ المصابیح)
[2163] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3575 وقال: حسن صحیح غریب .) و أبو داود (5082) والنسائي (251/8 ح 5432۔ 5433)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَبِيبٍ قَالَ: خَرَجْنَا فِي لَيْلَةِ مَطَرٍ وَظُلْمَةٍ شَدِيدَةٍ نَطْلُبُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَدْرَكْنَاہُ فَقَالَ: ((قُلْ)) . قُلْتُ مَا أَقُولُ؟ قَالَ: (( (قُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ) وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُصْبِحُ وَحِينَ تُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
عبداللہ بن خبیب ؓ بیان کرتے ہیں،ہم برسات میں ایک شدید تاریک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں نکلے تو ہم نے آپ کو پا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کہو۔‘‘ میں نے عرض کیا،میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم صبح و شام تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھا کرو،وہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہو جائیں گی۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔