Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2185 (مشکوۃ المصابیح)
[2185] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (459/2، 460 ح 3432، نسخۃ محققۃ: 3472) ٭ السند حسن إلی سعید بن المسیب والخبر مرسل .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ مُرْسَلًا عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ قَرَأَ (قل ہُوَ اللہ أحد) عشر مَرَّات بني لَہُ بِہَا قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ قَرَأَ عِشْرِينَ مَرَّةً بُنِي لَہُ بِہَا قَصْرَانِ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ قَرَأَہَا ثَلَاثِينَ مَرَّةً بُنِيَ لَہُ بِہَا ثَلَاثَةُ قُصُورٍ فِي الْجَنَّةِ)) . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ: وَاللہِ يَا رَسُولَ اللہِ إِذَا لَنُكَثِّرَنَّ قُصُورَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اللہُ أَوْسَعُ من ذَلِك)) . رَوَاہُ الدَّارمِيّ
سعید بن مسیب ؒ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرسل روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتا ہے تو اس کے بدلہ میں اس کے لیے جنت میں ایک محل بنا دیا جاتا ہے،جو شخص بیس مرتبہ پڑھتا ہے تو اس کے لیے جنت میں دو محل بنا دیے جاتے ہیں اور جو شخص تیس مرتبہ پڑھتا ہے تو اس کے لیے اس کے بدلہ میں جنت میں تین محل بنا دیے جاتے ہیں۔‘‘ عمر بن خطاب ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! تب تو ہم اپنے محل زیادہ کر لیں گے،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ اس سے بھی زیادہ کشائش و فراخی والا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الدارمی۔