Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2188 (مشکوۃ المصابیح)

[2188] متفق علیہ، رواہ البخاري (5032) و مسلم (790/228)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: بئس مالأحدہم أَنْ يَقُولَ: نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ بَلْ نُسِّيَ وَاسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّہُ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ. وَزَادَ مُسلم: ((بعقلہا))

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کسی کے لیے یہ کہنا بہت ہی برا ہے کہ میں فلاں آیت بھول گیا ہوں،بلکہ (یوں کہے) مجھے بھلا دی گئی ہے،قرآن یاد کرتے رہا کرو کیونکہ وہ آدمیوں کے سینوں سے نکل جانے میں کھلے ہوئے اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے۔‘‘ بخاری،مسلم۔اور امام مسلم نے: ((بعقلھا)) کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔متفق علیہ۔