Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2190 (مشکوۃ المصابیح)

[2190] متفق علیہ، رواہ البخاري (5060) و مسلم (3۔ 4 / 2667)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدُ اللہِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((اقرؤوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْہِ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقومُوا عَنہُ))

جندب بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل اس پر متوجہ ہوں،اور جب تمہارے خیالات منتشر ہو جائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو۔‘‘ متفق علیہ۔