Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2191 (مشکوۃ المصابیح)

[2191] رواہ البخاري (5046)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: كَانَت مدا مَدًّا ثُمَّ قَرَأَ: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يَمُدُّ بِبَسْمِ اللہِ وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ. رَوَاہُ البُخَارِيّ

قتادہ بیان کرتے ہیں،انس ؓ سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: وہ مد کے ساتھ تھی،پھر انہوں نے (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھی،اور (بسم اللہ) اور (الرحمن) اور (الرحیم) کو مد کے ساتھ پڑھا (یعنی لمبا کر کے پڑھا)۔رواہ البخاری۔