Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2202 (مشکوۃ المصابیح)

[2202] حسن، رواہ الترمذي (2919) و أبو داود (1333) و النسائي (80/5 ح 2562)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْجَاہِرُ بِالْقُرْآنِ كالجاہر بِالصَّدَقَةِ ولامسر بِالْقُرْآنِ كَالْمُسِرِّ بِالصَّدَقَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا،علانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے،جبکہ آہستہ قرآن پڑھنے والا چھپا کر صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد،نسائی۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔