Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2209 (مشکوۃ المصابیح)

[2209] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (471/2 ح 3492، نسخۃ محققۃ: 3532) ٭ فیہ عبد الکریم بن أبی المخارق: ضعیف و الخبر مرسل و للحدیث شواھد ضعیفۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ طَاوُوسٍ مُرْسَلًا قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ ﷺ: أَيُّ النَّاسِ أَحْسَنُ صَوْتًا لِلْقُرْآنِ؟ وَأَحْسَنُ قِرَاءَةً؟ قَالَ: ((مَنْ إِذَا سَمِعْتَہُ يقْرَأ أَرَأَيْت أَنَّہُ يَخْشَی اللہَ)) . قَالَ طَاوُوسٌ: وَكَانَ طَلْقٌ كَذَلِك. رَوَاہُ الدَّارمِيّ

طاؤس ؒ روایت کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا،کون لوگ اچھی آواز اور اچھی قراءت سے قرآن پڑھتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جسے تم قرآن پڑھتے سنو اور اس پر خشیت الٰہی ظاہر ہو۔‘‘ طاؤس بیان کرتے ہیں،طلق ؒ اسی طرح تھے۔اسنادہ ضعیف۔