Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2223 (مشکوۃ المصابیح)
[2223] رواہ مسلم (338/ 199) و البخاري (6304)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ فَتَعَجَّلَ كُلُّ نَبِيٍّ دَعْوَتَہُ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي إِلَی يومِ القِيامةِ فَہِيَ نَائِلَةٌ إِنْ شَاءَ اللہُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاللہِ شَيْئًا)) . رَوَاہُ مُسلم وللبخاري أقصر مِنْہُ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر نبی کی (اپنی امت کے بارے میں) ایک دعا قبول ہوتی ہے،پس ہر نبی نے دعا کرنے میں جلدی کی،جبکہ میں نے اپنی دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے روز قیامت کے لیے چھپا رکھا ہے،اور وہ (شفاعت) ان شاء اللہ ہر اس شخص کو پہنچے گی جو اس حال میں فوت ہوا ہو گا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا ہو گا۔‘‘ مسلم۔اور بخاری کی روایت اس سے مختصر ہے۔متفق علیہ،رواہ مسلم،و البخاری (۶۳۰۴)۔