Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2229 (مشکوۃ المصابیح)

[2229] رواہ مسلم (3009/74) حدیث ابن عباس تقدم (1772)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَدْعُوا عَلَی أَنْفُسِكُمْ وَلَا تدْعُوا علی أَوْلَادكُم لَا تُوَافِقُوا مِنَ اللہِ سَاعَةً يُسْأَلُ فِيہَا عَطَاءً فَيَسْتَجِيبَ لَكُمْ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ عَبَّاسٍ: ((اتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ)) . فِي كِتَابِ الزَّكَاة

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنی اولاد اور اپنے اموال کے لیے بددعا نہ کرو،کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی ایسی گھڑی میں اللہ سے دعا کر بیٹھو جس میں دعا قبول ہو جاتی ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔ اور ابن عباس ؓ سے مروی حدیث:’’مظلوم کی بددعا سے بچو‘‘ کتاب الزکوۃ میں ذکر کی گئی ہے۔