Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2239 (مشکوۃ المصابیح)
[2239] ضعیف، رواہ الترمذي (3548) [و تقدم: 2234]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ فُتِحَ لَہُ مِنْكُمْ بَابُ الدُّعَاءِ فُتِحَتْ لَہُ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَمَا سُئِلَ اللہُ شَيْئًا يَعْنِي أَحَبَّ إِلَيْہِ مِنْ أَنْ يُسْأَلَ الْعَافِيَةَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھول دیا گیا تو اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے گئے،اور اللہ کو یہ بہت پسند ہے کہ اس سے عافیت کا سوال کیا جائے۔‘‘ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۵۴۸)۔