Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2241 (مشکوۃ المصابیح)

[2241] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3479) ٭ صالح المري: ضعیف، ولہ شاھد ضعیف عند أحمد (177/2)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ادْعُوا اللہَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللہَ لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءً مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاہٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حديثٌ غَرِيب

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’دعا کی قبولیت کے یقین کے ساتھ اللہ سے دعا کرو،اور جان لو اللہ قلب غافل سے کی گئی دعا قبول نہیں فرماتا۔‘‘ ترمذی۔اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۴۷۹) و احمد (۲ / ۱۷۷)۔