Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2251 (مشکوۃ المصابیح)
[2251] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3604/ 8 وقال: غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّہُ حَاجَتَہُ كُلَّہَا حَتَّی يَسْأَلَہُ شِسْعَ نَعلہ إِذا انْقَطع))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے ہر شخص کو اپنی تمام ضرورتیں اپنے رب سے مانگنی چاہئیں حتیٰ کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو اس کے بارے میں بھی اسی سے سوال کرنا چاہیے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی (۸ / ۶۰۴)۔