Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2270 (مشکوۃ المصابیح)
[2270] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (188/4 ح 17832) و الترمذي (2329، 3375 وقال: حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبد اللہ بن يسر قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ فَقَالَ: ((طُوبَی لِمَنْ طَالَ عُمْرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: (((ن تُفَارِقَ الدُّنْيَا وَلِسَانُكَ رَطْبٌ مِنْ ذِكْرِ اللہِ)) رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن بسر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: کون سے لوگ بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔‘‘ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا عمل بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مرتے وقت تیری زبان پر اللہ کا ذکر جاری ہو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد (۴ / ۱۸۸ ح ۱۷۸۳۲) و الترمذی (۲۳۲۹،۳۳۷۵)۔