Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2285 (مشکوۃ المصابیح)

[2285] صحیح، رواہ البخاري (التوحید باب 43 قبل ح 7524 معلقًا) [و أحمد (540/2) و ابن ماجہ (2792) و صححہ ابن حبان (الموارد: 2316) والحاکم (496/1) ووافقہ الذہبي]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی يَقُولُ: أَنَا مَعَ عَبْدِي إِذَا ذَكَرَنِي وتحركت بِي شفتاہ . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں،جب وہ میرا ذکر کرتا ہے اور میرے (ذکر کے) ساتھ اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ البخاری (التوحید باب ۴۳ قبل ح ۷۵۲۴ معلقًا) و احمد (۲ / ۵۴۰) و ابن ماجہ (۲۷۹۲) و صححہ ابن حبان (۲۳۱۶) و الحاکم (۱ / ۴۹۶)۔