Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2299 (مشکوۃ المصابیح)

[2299] رواہ مسلم (2698/37)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكْسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ؟)) فَسَأَلَہُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسَائِہِ: كَيْفَ يَكْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ: ((يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ فَيُكْتَبُ لَہُ أَلْفُ حَسَنَةٍ أَوْ يُحَطُّ عَنہُ ألفُ خطيئةٍ)) . رَوَاہُ مُسلم وَفِي كِتَابہ: فِي جَمِيعِ الرِّوَايَاتِ عَنْ مُوسَی الْجُہَنِيِّ: ((أَوْ يُحَطُّ)) قَالَ أَبُو بكر البرقاني وَرَوَاہُ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقطَّان عَن مُوسَی فَقَالُوا: ((ويحُطُّ)) بِغَيْر ألف ہَكَذَا فِي كتاب الْحميدِي

سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر تھے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم میں سے کوئی روزانہ ہزار نیکی کمانے سے عاجز ہے؟‘‘ تو آپ کی مجلس میں شریک کسی نے عرض کیا،ہم میں سے کوئی ہزار نیکی کیسے کما سکتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سو مرتبہ ((سُبْحَانَ اللہِ)) کہنے سے اس کے لئے ہزار نیکی لکھی جاتی ہے یا اس کے ہزار گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔‘‘ مسلم۔اور انہی کی کتاب میں موسیٰ الجہنی کی تمام روایات میں ((اَوْیُحَطُّ)) ’’یا مٹا دیے جاتے ہیں‘‘ کے الفاظ ہیں،ابوبکر برقانی نے فرمایا: اور اس حدیث کو شعبہ،ابوعوانہ اور یحیی بن سعید قطان نے موسیٰ سے روایت کیا تو انہوں نے ((وْیُحَطُّ)) کے الفاظ روایت کیے ہیں یعنی الف کے بغیر ’’اور مٹا دیے جاتے ہیں۔‘‘ کتاب الحمیدی میں بھی اسی طرح ہے۔رواہ مسلم۔