Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2344 (مشکوۃ المصابیح)

[2344] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (29/3 ح 11257، 41ح 11387) [والبغوي في شرح السنۃ 76/5۔ 77ح 1293)واللفظ لہ] ٭ ابن لھیعۃ مدلس و لم یصرح بالسماع فیما حدث قبل اختلاطہ فالسند ضعیف و للحدیث شاھد حسن عند الحاکم (261/4ح7672) دون قولہ: ’’و ارتفاع مقامي‘‘ و سندہ حسن .و أخرج أحمد (19/3، 41) من حدیث عمرو بن أبي عمرو عن أبي سعید بہ وھو منقطع فیما أری .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ الشَّيْطَانَ قَالَ: وَعِزَّتِكَ يَا رَبِّ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ مَا دَامَتْ أَرْوَاحُہُمْ فِي أَجْسَادِہِمْ فَقَالَ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي وَارْتِفَاعِ مَكَانِي لَا أَزَالُ أَغْفِرُ لَہُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي رَوَاہُ أَحْمَدُ

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شیطان نے کہا: رب! تیری عزت کی قسم! جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسم میں ہیں میں انہیں گمراہ کرتا رہوں گا،تو رب عزوجل نے فرمایا: مجھے اپنی عزت و جلال اور اپنی بلند مکانی کی قسم! جب تک وہ مجھ سے مغفرت طلب کرتے رہیں گے،میں انہیں معاف کرتا رہوں گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد (۳ / ۲۹ ح ۱۱۲۵۷،۴۱ ح ۱۱۳۸۷) و فی شرح السنہ (۵ / ۷۶،۷۷ ح ۱۲۹۳) و الحاکم (۴ / ۲۶۱ ح ۷۶۷۲)۔