Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2345 (مشکوۃ المصابیح)

[2345] حسن، رواہ الترمذي (3536 وقال: حسن صحیح) و ابن ماجہ (4070)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی جَعَلَ بِالْمَغْرِبِ بَابًا عَرْضُہُ مَسِيرَةُ سَبْعِينَ عَامًا لِلتَّوْبَةِ لَا يُغْلَقُ مَا لم تطلع عَلَيْہِ الشَّمْسُ مِنْ قِبَلِہِ وَذَلِكَ قَوْلُ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ: (يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ آيَاتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُہَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قبل) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ

صفوان بن عسال ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے مغرب کی طرف توبہ کے لئے ایک دروازہ بنایا جس کا عرض ستر سال کی مسافت کے برابر ہے،اور جب تک سورج اس کی طرف سے طلوع نہیں ہوتا وہ (باب التوبہ) کھلا ہوا ہے،اور یہی وہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:’’جس روز تیرے رب کی بعض نشانیاں آ جائیں گی تو کسی نفس کا اس وقت ایمان لانا فائدہ مند نہیں ہو گا جو پہلے ایمان نہیں لایا تھا۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی (۳۵۳۶) و ابن ماجہ (۴۰۷۰)۔