Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2352 (مشکوۃ المصابیح)
[2352] صحیح، رواہ أحمد (21/2 ح 4726) و الترمذي (3434 وقال: حسن صحیح غریب) و أبو داود (1516) و ابن ماجہ (3814)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْن عمر قَالَ: إِنْ كُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْمَجْلِسِ يَقُولُ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ)) مِائَةَ مَرَّةٍ. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک مجلس میں سو مرتبہ یہ فرماتے ہوئے:’’میرے رب! مجھے بخش دے،مجھ پر رجوع فرما،بے شک تو توبہ قبول کرنے والا بخشنے والا ہے۔‘‘ شمار کیا کرتے تھے۔صحیح،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔