Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2353 (مشکوۃ المصابیح)

[2353] حسن، رواہ الترمذي (3577) و أبو داود (1517)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن بِلَال بن يسَار بن زيدٍ مَوْلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِي لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْہِ غُفِرَ لَہُ وَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ لَكِنَّہُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ ہِلَالُ بْنُ يَسَارٍ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آزاد کردہ غلام زید ؓ کے پوتے بلال بن یسار بیان کرتے ہیں،میرے والد (یسار ؓ) نے میرے دادا (زید ؓ) سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: کو فرماتے ہوئے سنا!’’جو شخص یہ دعا پڑھے: ((استغفر اللہ ...... واتوب الیہ)) ’’میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے،اور میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں‘‘ تو اسے بخش دیا جاتا ہے خواہ وہ میدان جہاد سے فرار ہوا ہو۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد۔لیکن ابوداؤد کی روایت میں ہلال بن یسار ہے۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔