Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2354 (مشکوۃ المصابیح)

[2354] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (509/2 ح 10618) [و ابن ماجہ: 3660]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَرْفَعُ الدَّرَجَةَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَنَّی لِي ہَذِہِ؟ فَيَقُولُ: باستغفار ولدك لَك . رَوَاہُ أَحْمد

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ عزوجل صالح بندے کا جنت میں درجہ بلند فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: رب جی! یہ مجھے کیسے حاصل ہوا؟ تو وہ فرماتا ہے: تیرے بچے (بیٹا،بیٹی) کے تیرے لئے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد۔