Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2364 (مشکوۃ المصابیح)

[2364] متفق علیہ، رواہ البخاري (3194) و مسلم (2751/16)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَمَّا قَضَی اللہُ الْخَلْقَ كَتَبَ كِتَابًا فَہُوَ عِنْدَہُ فَوْقَ عَرْشِہِ: إِنَّ رَحْمَتِي سَبَقَتْ غَضَبِي ((. وَفِي رِوَايَةٍ)) غَلَبَتْ غَضَبي

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب اللہ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو اس نے ایک کتاب لکھی جو اس کے پاس عرش پر ہے،کہ میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’میرے غضب پر غالب آ گئی۔‘‘ متفق علیہ۔