Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2365 (مشکوۃ المصابیح)

[2365] متفق علیہ، رواہ البخاري (6000) و مسلم (2752/19)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((إِنَّ للہِ مائةَ رَحْمَةٍ أَنْزَلَ مِنْہَا رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالْبَہَائِمِ وَالْہَوَامِّ فَبِہَا يَتَعَاطَفُونَ وَبِہَا يَتَرَاحَمُونَ وَبِہَا تَعْطُفُ الْوَحْشُ عَلَی وَلَدِہَا وَأَخَّرَ اللہُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ رَحْمَةً يَرْحَمُ بِہَا عِبَادَہُ يَوْمَ الْقِيَامَة))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی سو رحمتیں ہیں،ان میں سے ایک رحمت جنوں،انسانوں،حیوانوں اور زہریلے جانوروں میں اتار دی جس کے ذریعے وہ باہم شفقت اور رحم کرتے ہیں،اسی وجہ سے وحشی جانور اپنے بچے پر شفقت کرتا ہے،جبکہ اللہ نے ننانوے رحمتیں اپنے پاس رکھی ہیں جن کے ذریعے وہ روز قیامت اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔