Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2373 (مشکوۃ المصابیح)

[2373] رواہ البخاري (41)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلَامُہُ يُكَفِّرُ اللہُ عَنْہُ كُلَّ سَيِّئَةٍ كَانَ زَلَفَہَا وَكَانَ بَعْدَ الْقِصَاصِ: الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا إِلَی سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَی أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِہَا إِلَّا أَنْ يَتَجَاوَزَ اللہُ عَنْہَا . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب بندہ مسلمان ہو جاتا ہے اور اپنے اسلام کو بہتر بناتا ہے تو اللہ اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،اور اس (اسلام قبول کرنے) کے بعد پھر بدلہ شروع ہو جاتا ہے،نیکی کا بدلہ دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے،جبکہ برائی کا بدلہ اس کے مثل ہوتا ہے الا یہ کہ اللہ اس سے درگزر فرمائے۔‘‘ رواہ البخاری۔