Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2388 (مشکوۃ المصابیح)

[2388] رواہ مسلم (2728/81)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ تَسْأَلُہُ خَادِمًا فَقَالَ: ((أَلَا أَدُلُّكِ عَلَی مَا ہُوَ خَيْرٌ مِنْ خَادِمٍ؟ تُسَبِّحِينَ اللہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدِينَ اللہَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُكَبِّرِينَ اللہَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَعِنْدَ مَنَامِكِ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،فاطمہ ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک خادم کا مطالبہ کرنے آپ کے پاس آئیں تو آپ نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو کہ خادم سے بہتر ہے،کہ تم ہر نماز اور سوتے وقت تینتیس مرتبہ ’’سبحان اللہ‘‘ تینتیس مرتبہ ’’الحمدللہ‘‘ اور چونتیس مرتبہ ’’اللہ اکبر‘‘ پڑھ لیا کریں۔‘‘ رواہ مسلم۔