Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2389 (مشکوۃ المصابیح)

[2389] صحیح، رواہ الترمذي (3391 وقال: حسن) و أبو داود (5068) و ابن ماجہ (3868)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ: ((اللہُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ)) . وَإِذَا أَمْسَی قَالَ: ((اللہُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے:’’اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے صبح کی،تیری ہی توفیق سے شام کی،تیری ہی توفیق سے زندہ ہیں،تیری ہی توفیق سے مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔‘‘ اور جب آپ شام کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’اے اللہ! ہم نے تیری ہی توفیق سے شام کی اور تیری ہی توفیق سے صبح کی،تیری ہی توفیق سے زندہ ہیں اور تیرے ہی نام پر مریں گے اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔