Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2390 (مشکوۃ المصابیح)

[2390] صحیح، رواہ الترمذي (3392 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (5067) والدارمي (292/2 ح 2692) [وصححہ ابن حبان (2339) والحاکم (513/1) ووافقہ الذہبي]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعنہُ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُہُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ: ((قُلِ اللہُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَہُ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِہِ قُلْہُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مضجعك)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ابوبکر ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جسے میں صبح شام پڑھا کروں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کہو،اے اللہ! غیب و حاضر کو جاننے والے! زمین و آسمان کو پیدا کرنے والے! ہر چیز کے رب اور مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اور میں اپنے نفس کے شر،شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ جب تم صبح کرو،جب شام کرو اور جب اپنے بستر پر آؤ تو یہ کلمات کہا کرو۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔