Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2391 (مشکوۃ المصابیح)

[2391] صحیح، رواہ الترمذي (3388 وقال: حسن غریب صحیح) و ابن ماجہ (3869) و أبو داود (5088)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ فِي صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ بِسْمِ اللہِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَہُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَيَضُرَّہُ شَيْءٌ)) . فَكَانَ أَبَانُ قَدْ أَصَابَہُ طَرَفُ فَالَجٍ فَجَعَلَ الرَّجُلَ يَنْظُرُ إِلَيْہِ فَقَالَ لَہُ أَبَانُ: مَا تَنْظُرُ إِلَيَّ؟ أَمَا إِنَّ الْحَدِيثَ كَمَا حَدَّثْتُكَ وَلَكِنِّي لَمْ أَقُلْہُ يَوْمَئِذٍ لِيُمْضِيَ اللہُ عَلَيَّ قَدَرَہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَہ وَأَبُو دَاوُد وَفِي رِوَايَتہ: ((لَمْ تُصِبْہُ فُجَاءَةُ بَلَاءٍ حَتَّی يُصْبِحَ وَمَنْ قَالَہَا حِينَ يُصْبِحُ لَمْ تُصِبْہُ فُجَاءَةُ بَلَاءٍ حَتَّی يُمسيَ))

ابان بن عثمان بیان کرتے ہیں،میں نے اپنے والد (عثمان ؓ) کو بیان کرتے ہوئے سنا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص ہر روز صبح و شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اسے کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچائے گی:’’اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان کی کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ ابان کو فالج ہو گیا تو وہ آدمی (جس کو انہوں نے حدیث سنائی تھی تعجب کے ساتھ) ان کی طرف دیکھنے لگا تو ابان نے اسے کہا: تم میری طرف کیا دیکھتے ہو؟ رہی حدیث تو وہ ویسے ہی ہے جیسے میں نے تمہیں بیان کی ہے،لیکن میں نے آج اسے پڑھا نہیں تاکہ اللہ اپنی تقدیر مجھ پر نافذ کر سکے۔اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’اسے صبح ہونے تک کوئی ناگہانی آفت نہیں آئے گی اور جو شخص صبح کے وقت اسے پڑھے تو شام ہونے تک اسے کوئی ناگہانی آفت نہیں آئے گی۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابن ماجہ و ابوداؤد۔