Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2392 (مشکوۃ المصابیح)
[2392] صحیح، رواہ أبو داود (5071) و الترمذي (3390 وقال: حسن صحیح) [و مسلم 2723/74]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَمْسَی: ((أَمْسَيْنَا وَأَمْسَی الْمُلْكُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ لَہُ الْمُلْكُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي ہَذِہِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَہَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي ہَذِہِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَمِنْ سُوءِ الْكِبَرِ أَوِ الْكُفْرِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((مِنْ سُوءِ الْكِبَرِ وَالْكِبْرِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ)) . وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ ذَلِكَ أَيْضًا: ((أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَتِہِ لم يذكر: ((من سوءِ الكفرِ))
عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب شام کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’ہم نے اور اللہ کے ملک نے شام کی،ہر قسم کی حمد اللہ کے لئے ہے،اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ یکتا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اس کے لئے بادشاہت ہے،اسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،میرے رب! میں اس رات کی بہتری اور اس کے بعد آنے والی راتوں کی بہتری کا سوال کرتا ہوں اور اس رات کے شر سے اور اس کے بعد آنے والی راتوں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،میرے رب! میں کاہلی،بڑھاپے کی خرابی یا کفر کی خرابی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ ایک اور دوسری روایت میں ہے:’’میں بڑھاپے اور تکبر کی خرابی سے،میرے رب! میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اور جب آپ صبح کرتے تو بھی ایسے ہی دعا کرتے تھے:’’ہم نے اور اللہ کے ملک نے صبح کی۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی۔اور ان کی روایت میں:’’کفر کی خرابی سے۔‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں۔صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔