Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2393 (مشکوۃ المصابیح)
[2393] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (5075) ٭ سالم الفراء و عبد الحمید مولی بني ہاشم: مستوران لم یوثقھما غیر ابن حبان .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ بَعْضِ بَنَاتِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُعَلِّمُہَا فَيَقُولُ: قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ: سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ مَا شَاءَ اللہُ كَانَ وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ أَعْلَمُ أَنَّ اللہَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللہَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا فَإِنَّہُ مَنْ قَالَہَا حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّی يُمْسِيَ وَمَنْ قَالَہَا حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّی يصبح . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی لخت جگر سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں دعا سکھایا کرتے تھے،آپ فرماتے:’’جب تم صبح کرو تو یہ دعا پڑھو: پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ،سارے کام اللہ کی توفیق سے ہوتے ہیں،جو اللہ چاہے وہ ہوتا ہے،اور جو نہ چاہے،نہیں ہوتا۔میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے،اور بے شک اللہ نے علم کے ذریعے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔‘‘ جو شخص صبح کےوقت یہ کلمات کہے تو وہ شام تک محفوظ رہتا ہے اور جو شخص شام کے وقت یہ کلمات کہے تو وہ صبح ہونے تک محفوظ رہتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔